یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ان ایکشن ہوں گے . خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کیلئے پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ڈرافٹ اور لیگ کے شیڈول پر گزشتہ روز مشاورت ہوئی جب کہ اس حوالے سے آج بھی مشاورت کی جائے گی . ذرائع کے مطابق ڈرافٹ کیلئے 6 اور 8 دسمبر کی تاریخوں کی تجاویز پیش کی گئی ہیں . ایونٹ کا آغاز 25 جنوری سے کراچی میں کیے جانے کا امکان ہے جب کہ دوسرے مرحلے کا آغاز 5 فروری سے لاہور کیا جاسکتا ہے اور فائنل بھی قذافی سٹیڈیم میں کروانے کا پلان بنایا جارہا ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں خود بھی معلوم نہیں ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے . کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان ان سے محبت کرتے ہیں لیکن پی ایس ایل کا آئندہ سیزن وہ کس ٹیم سے کھیلیں گے یہ فیصلہ انہوں نے وقت پر چھوڑ دیا ہے .
متعلقہ خبریں