سندھ

کراچی میں کہاں کہاں پیٹرول پمپ کھلے ہیں؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت ملک میں کہاں کہاں پیٹرول پمپ کھلے ہیں اور ان پر پیٹرول دستیاب ہے، اس حوالے سے پیٹرولیم کمپنیوں نے فہرست جاری کر دی ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل کی جانب سے ملک بھر میں کمپنی کی زیرِ ملکیت کھولے گئے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق اس کے کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپ کھلے ہیں۔
پی ایس او کی فہرست کے مطابق کراچی میں کلفٹن روڈ، عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب، خیابانِ اتحاد، کورنگی، مین کورنگی روڈ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے اور کے ڈی اے ورکشاپ شارعِ فیصل پر واقع پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں جہاں پیٹرول دستیاب ہے۔
شیل کی جانب سے بھی شہرِ قائد میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں۔شیل کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق کراچی میں عسکری مین راشد منہاس روڈ، ایم اے جناح روڈ، خیابانِ بحریہ ڈیفنس فیز 5، سن سیٹ بلیوارڈ ڈیفنس فیز 2، کلفٹن بلاک 8، مین سپر ہائی وے گیٹ اور شارعِ فیصل پر واقع پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں