قوم کو آٹے،چینی کے بعد پیٹرول کیلئے بھی قطار میں کھڑا کردیا ہے، حافظ حمداللہ حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم کو آٹے،چینی کے بعد اب پیٹرول کے لئے بھی قطار میں کھڑا کردیا ہے . تین سال سے عظیم قوم ایک نالائق اوراناڑی کے ہتھے چڑھ چکی ہے .

اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ کہ تین سالوں سے مہنگائی کی چکی میں قوم کو رگڑا لگا کرتقریروں سے مکھن لگانیکی ناکام کوشش ہورہی ہے . انہوں نے کہا عمران خان نے قوم کوایک ،عظیم بھکاری قوم بنادیا ہے . حکمران مہنگائی کم کرنے کے بجائے مہنگائی کے فوائدگنوارہے ہیں . انہوں نے کہا عمران حکومت اور مسلط رہی تووہ دن دورنہیں کہ قوم مردے بغیرکفن دفنانے پرمجبورہوگی، انہوں نے کہا آئی ایم ایف کیساتھ سخت ترین شرائط پر شوکت ترین کا تازہ ترین معاہدہ عوام کیلئے مشکل ترین،ثابت ہوگا . انہوں نے کہا عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے پہلے ہی لیٹ چکاتھااس معاہدے سے قوم کو آئی ایم ایف کے سامنے لٹادیا . انہوں نے کہا معاہدے کے تحت،منی بجٹ،لایاجارہا ہے جس سے پٹرول سمیت کھانے پینے کی اشیائ￿ میں مزیداضافہ ہوگا، انہوں نے کہا سٹیٹ بینک،قوم کا،پیسہ،بھی قوم کا مگراختیار،آئی ایم ایف کاہوگا . واہ،یہہے نیاپاکستان . انہوں نے کہا ملک اورقوم کوعظیم بناناہے توعمران خان سے نجات ضروری ہے دوسراکوئی نجات کاراستہ نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں