تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم دریافت ہونے کے بعد پوری دنیا میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے . کئی ممالک نے جنوبی افریقہ کے سفر پر پابندی لگائی تو کئی ایئرلائنز نے اپنے فلائٹ آپریشننز معطل کردیئے ہیں . ان دنوں زمبابوے میں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2021ء کے کوالیفائزر مقابلے جاری ہیں جس میں شرکت کے لیے 9 ممالک کی کرکٹ ٹیمیں ہرارے میں موجود ہیں . اچانک کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر خلیجی ائیرلائن نے زمبابوے کے لیے فلائٹ آپریشن ہی معطل کردیا ہے . فلائٹ آپریشن کی معطلی کی وجہ سے پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین ٹیمیں زمبابوے میں پھنس گئی ہیں . واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے جب کہ یہ پابندی جنوبی افریقہ، زمبابوے، موزمبیق اورنمیبیا سمیت دیگرممالک پرلگائی گئی ہے . ان پابندیوں کی وجہ سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق 29 نومبر سے افریقی ممالک سے آنے والوں کو دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی . . .
ہرارے (قدرت روزنامہ) جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم آنے کے دوران پاکستان سمیت 9 ملکوں کی خواتین کرکٹ ٹیمیں زمبابوے میں پھنس کررہ گئیں . کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے خلیجی ایئر لائن نے زمبابوے کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے .
متعلقہ خبریں