عبداللہ شفیق نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار انداز میں اپنے کیریئر کا آغازکیے انہوں نے آج 162 گیندوں کا سامنا کیا اور 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،انکی اننگز میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے . انہوں نے اپنی ففٹی بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق کی گیند پر چھکا لگا کر مکمل کی . یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز بنگلا دیش کے 330 رنز کے جواب میں پاکستان نے کھیل کے اختتام پر بغیر وکٹ کھوئے 145 رنز بنالیے ہیں . چٹاگانگ کے چوہدری ظہور الٰہی سٹیڈیم میں جاری میچ میں عابد علی اور عبداللہ شفیق وکٹ پر موجود ہیں . قبل ازیں بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے تاہم کھیل کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے گزشتہ روز سنچری سکور کرنے والے لٹن داس کو ایک رن کے اضافے کے بعد 114 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا . لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان 206 رنز کی شراکت ہوئی . یاسر علی کو بھی حسن علی نے 4 رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، بنگلا دیش کی پوری ٹیم 330 پر آؤٹ ہو گئی . پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ ساجد خان کے حصے میں آئی . کھیل کے پہلے روز بنگلا دیش نے لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کے باعث 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز سکور کیے تھے . . .
چٹاگانگ(قدرت روزنامہ) بنگلہ دیش کے خلاف ڈیبیو کرنے والے قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے . عبداللہ شفیق اب تک واحد پاکستانی اوپنر ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں دو چھکے لگائے .
متعلقہ خبریں