مریم نواز کو اپنی آڈیو پر معافی مانگنی چاہیے، فرخ حبیب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو اپنی آڈیو پر معافی مانگنی چاہیے، مریم کس حیثیت سے ایسے احکامات دے رہی تھیں، مسلم لیگ ن ان کو ریکارڈ کا حصہ بنائے . لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ایڈٹ شدہ آڈیوز اور ویڈیوز ہیں، ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، آج تک کوئی آڈیو، ویڈیو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنی، لیگی قیادت اپنی جائیدادوں کی خریداری کی رسیدیں بھی جمع کروادے .

انہوں نے کہا کہ ایک آڈیو ٹھیک ہے جسے مریم نواز نے تسلیم کیا، اس میں سنا جا سکتا ہے کیسے میڈیا کا گلا دبایا جارہا تھا، آج وہ کس منہ سے آزادی صحافت کی بات کرتی ہیں . فرخ حبیب نے کہا کہ آڈیو کی فارنزک کا جیسے کہا جارہا ہے لگتا ہے فرانزک کے پیسے مسلم لیگ ن نے دیے ہیں، ارشد ملک کی ویڈیو ریکارڈ کا حصہ بنی نہ یہ لوگ ثاقب نثار کی آڈیو ریکارڈ کاحصہ بنا رہے ہیں . وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں اس وقت بڑے بڑے چیلنجز کاسامنا ہے، رواں سال 6 ہزار ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف ہے، ہمیں نوجوانوں کی معاشی کفالت کرنی ہے، ہمیں نوجوانوں کے معاشی مستقبل کی نئی راہیں تلاش کرنی ہیں . انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران وزیراعظم کے وڑن کیمطابق مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایا گیا، احساس پروگرام کے تحت طالب علموں کے لیے اسکالر شپ دینے کا سلسلہ جاری ہے، کامیاب پاکستان پروگرام بھی لارہے ہیں . وزیر مملکت نے مزید کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کیتحت نوجوانوں کی فنی تعلیم پر زور دیا جائیگا . فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، ریلیف عام آدمی کو بھی ملے گا . . .

متعلقہ خبریں