سندھ

شیری رحمٰن کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کورونا وائرس فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے سے زائد بےضابطگیوں پر ادارے خاموش کیوں ہیں؟ بے ضابطگیوں کی تصدیق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے کورونا فنڈ کے بارے میں پارلیمان میں کئی بار پوچھا، پارلیمان میں حکومت نے کبھی جواب نہیں دیا، دوسروں کا احتساب کرنے والے شفافیت سے بھاگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آڈٹ کے لئے مکمل اخراجات کی تفصیل فراہم نہیں کی، کورونا فنڈ میں کرپشن کا یہ ابھی ٹریلر ہے، پوری فلم ابھی باقی ہے۔

متعلقہ خبریں