سونے کی قدر میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟ جانیے 27 اگست کو ایک تولہ کتنے کا ہے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس آج بروز بدھ 27 اگست کو ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 245 روپے کی سطح پر ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 360,700 روپے تک پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 309,245 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور فی تولہ چاندی بدستور 4,121 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 3,380 ڈالر تک پہنچ گیا جس میں 20 ڈالر کا پریمیئم بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ پیر 25 اگست کومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی اور فی تولہ سونا 359,800 روپے پر برقرار رہا تھا۔
