لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ٗ بچوں سے زیادتی کے مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات کے چھ ماہ میں فیصلے کرنے کا حکم دیتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو فیصلے کی نقول متعلقہ محکموں کو بھجوانے کی ہدایت کر دی . لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بچے سے زیادہ کے ملزم ساجد کی ضمانت خارج کرتے ہوئے آٹھ صفحات پر مشتمل حکم جاری کیا .

فاضل عدالت نے حکم دیا کہ جھوٹے الزامات پر کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے . رجسٹرار لاہو رہائیکورٹ فیصلے کی نقول متعلقہ اداروں کو بھجوائیں . فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے قانون کو کچھ لوگ غلط استعمال کر سکتے ہیں . فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم ساجد کی ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کیا گیا . ساجد عرف سجو پر چھ سال کے بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے . ملزم نے موقف اپنایاکہ مقدمہ وقوعہ کے سات دن بعد درج کرایا گیا . فیصلے میں کہا گیا کہ ہمارے معاشرے میں عموماً ایسے کیسز جلد رپورٹ نہیں ہوتے . فاضل عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس کا فیصلہ مقرر ہ مدت میں کرنے کا حکم جاری کیا . . .

متعلقہ خبریں