مسئلہ کشمیر پر چین نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی، شاہ محمو دقریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، مسئلہ کشمیر پر بھی ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے . پاکستان چین تعلقات کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر چین نے بہترین انداز میں قابو پایااور پاکستان کو بھی ساڑھے تین ملین ویکسین کی خوراکیں مہیا کیں ہیں ،پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں پائی جاتی ہے .

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے، اسے جلد مکمل کریں گے، پاکستان کا محور خطے میں معاشی طور پر ترقی ہے . . .

متعلقہ خبریں