پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر مل گئے . مشیر خزانہ شوکت قیاض ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر مل گئے ہیں، جس پر وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں .

26 اکتوبر کو سعودی عرب نے پاکستان کے لئے پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سعودی عرب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے گا . ڈپازٹ کی رقم اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائے گی اور کووڈ 19 کی وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی . ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز سے جہاں زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آئے گا وہیں اس سے ڈالر کی بڑھتی قدر پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی . . .

متعلقہ خبریں