ون ڈے سیریز کے لیے کیرون پولارڈ کی جگہ تجربہ کار ڈیون تھامس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر روومین پاول پاکستان کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کریں گے . توقع ہے کہ کیرون پولارڈ ٹرینیڈاڈ میں ری ہیبلی ٹیشن کے عمل سے گزریں گے جہاں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں یا نہیں . ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، جو 13 دسمبر سے 22 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے . ویسٹ انڈیز کا ون ڈے سکواڈ شائی ہوپ (کپتان)، نکولس پوران (نائب کپتان)، ڈیرن براوو، شمر بروکس، روسٹن چیس، جسٹن گریویز، اکیل ہوسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، ریمون ریفر، روماریو شیفرڈ، اوڈین سمتھ، دیوون سمتھ، ہیڈن والش جونیئر پر مشتمل ہے جب کہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کے سکواڈ میں نکولس پوران (کپتان)، شائی ہوپ (نائب کپتان)، ڈیرن براوو، روسٹن چیس، شیلڈن کوٹریل، ڈومینک ڈریکس، اکیل ہوسین، برینڈن کنگ، کائل میئرز، گڈاکیش موتی، روومین پاول، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھوم، ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں . . .
جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے وائٹ بال کپتان کیرون پولارڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران ہونے والی ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل چھٹکارا پانے میں ناکامی کے باعث پاکستان کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں . ان کی غیر موجودگی میں نکولس پورن ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے جبکہ شائی ہوپ کو ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کا خطاب دیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں