’اگر میں چیئر مین پی سی بی ہوتا تو کپتان سمیت تمام مینجمنٹ کوعہدوں سے فارغ کردیتا ‘ شعیب اختر کو قومی ٹیم کے غلط فیصلے پر غصہ چڑھ گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر میں چیئر مین پی سی بی ہوتا تو تو ٹاس جیت کر باولنگ کے فیصلے پر کپتان سمیت ٹیم مینجمنٹ کو عہدوں سے فارغ کر دیتا . یوٹیوب ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا .

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں اس وقت سخت گرمی پڑ رہی ہے ایسے میں پچ بالکل پھٹہ ہوتی ہے، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیوں کیا . ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام لڑکے پہلے بھی انگلینڈ کا دورہ کر چکے ہیں ایسی پچ کو دیکھ کر اس طرح کا فیصلہ کیوں کیا گیا . شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ دو سو رنز کا ہدف حاصل کر سکتا ہے مگر پاکستان میں یہ صلاحیت نہیں . انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان یہ سیریز ہاری تو اس کی پوری ذمہ داری ٹیم انتظامیہ پر ہو گی جنہوں نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا . . .

متعلقہ خبریں