پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے، پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق فی الحال فوری استعفے دینے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے بلکہ لانگ مارچ کی بجائے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ کیا جائے گا . دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثا بت ہو گیا ہے اہل لاہوراور(ن) لیگ کا ر شتہ کو ئی نہیں تو ڑ سکتا، اہل لاہور کل بھی نواز شریف کے سا تھ تھے آ ج بھی ہیں اور آ ئندہ بھی نواز شریف کا ہی سا تھ دیں گے،این اے133کے انتخا بی نتا ئج نے ثا بت کردیا ہے لاہو ر اب بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی قلعہ ہے .

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ این اے 133میں حکومتی خواہش کے برعکس نتیجہ سامنے آ نے پر ہر وزیر مشیر پر یشان ہے اوران کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں اور زبان سا تھ نہیں دے رہی،تحریک انصا ف نے این اے 133میں مسلم لیگ (ن) کو ہرانے کیلئے تمام او چھے ہتھکنڈے استعما ل کیے،(ن) لیگ کے مقا بلے میں آزاد امیدواروں کو لایا گیا اور (ن) لیگ کوہرانے کا ہر حر بہ استعمال کیا گیا مگر پی ٹی آئی کو منہ کی کھانا پڑی اور اللہ نے (ن) لیگ کو فتح نصیب کی . . .

متعلقہ خبریں