برطانوی پاؤنڈ اور یورو میں تیزی؟ جانیں دیگر کرنسی کے تازہ ترین ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں آج پیر 20 اکتوبر 2025 کو مطابق امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282.65 روپے جبکہ فروخت 282.85 روپے میں ہو رہی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ 380.65 روپے میں خریدا اور 383.65 روپے میں بیچا جا رہا ہے جبکہ یورو کی خریداری 331.80 اور فروخت 335.30 روپے پر ہو رہی ہے۔
سعودی ریال 75.35 روپے میں خریدا جا رہا ہے اور 76 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یو اے ای درہم کی خریداری 76.80 اور فروخت 77.80 روپے پر ہو رہی ہے۔
آسٹریلین ڈالر 185.50 روپے میں خریدا اور 190.50 روپے میں بیچا جا رہا ہے جبکہ کینیڈین ڈالر 205.50 روپے میں خریدا اور 212.50 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ چینی یوان کی خریداری 39.85 اور فروخت 40.25 روپے میں ہو رہی ہے۔
جاپانی ین 1.8762 روپے میں خریدا جا رہا ہے جبکہ اس کی فروخت 1.9762 روپے میں ہو رہی ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی بینک خریداری 281 روپے اور فروخت 281.50 روپے ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 377.83 روپے اور فروخت 378.50 روپے میں کی جا رہی ہے۔
یورو انٹربینک میں 329.02 روپے میں خریدا اور 329.61 روپے میں بیچا جا رہا ہے جبکہ سعودی ریال 74.93 خرید اور 75.06 روپے فروخت پر دستیاب ہے۔
آسٹریلین ڈالر کی بینک خریداری 181.60 اور فروخت 181.92 روپے ہے جبکہ کینیڈین ڈالر 200.06 خرید اور 200.42 روپے فروخت پر موجود ہے۔
چینی یوان 39.43 روپے میں خریدا اور 39.50 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ جاپانی ین 1.8735 خرید اور 1.8768 روپے فروخت پر موجود ہے۔
دیگر کرنسیوں میں سنگاپور ڈالر 217.34 خرید اور 217.73 روپے فروخت، سوئس فرانک 355.56 خرید اور 356.19 روپے فروخت، جبکہ تھائی بھات 8.62 خرید اور 8.64 روپے فروخت پر دستیاب ہے۔
