باکسرمحمد وسیم کا اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) باکسر محمد وسیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی دو پروفیشنل فائٹس کے لیے تیاری کر رہا ہوں . ایک بیان میں محمد وسیم نے کہا کہ امیچرز میں نمائندگی کے لیے پروفیشنل سے معطل ہونا پڑتا ہے، تین ماہ کے لیے معطل ہوں گا، پھر پاکستان کی نمائندگی کروں گا .

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کے لیے میری بات ہو چکی ہے، پیرس اولمپکس میں پاکستان کو ضرور میڈل جتواوں گا . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیچرز باکسر کی ٹریننگ کے لیے سیٹ اپ لگا رہا ہوں، نوجوان باکسرز کو پروموٹ اور اسپورٹ کروں گا . محمد وسیم نے کہا کہ نیشنل چیمپئن شپ میں ٹیلنٹ دیکھ کر اچھا لگا، میں بھی امیچرز باکسنگ کھیلتا رہا ہوں ، باکسنگ کا معیار دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے . . .

متعلقہ خبریں