سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں . میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 3 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی .

زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 65 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے . سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب ڈالر موصول ہوئے . قرضوں اور دیگر آفیشل ادائیگیوں کے بعد گزشتہ ہفتہ سرکاری ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا . کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں . . .

متعلقہ خبریں