تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے بچاؤ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا وائرس اومی کرون سے بچاؤ کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کیا جائے . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں . وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ صحت کے حکام کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے- انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے . کورونا کے نئے وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں . انہوں نے ہدایت کی کہ ویکسی نیشن کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز کو بھی یقینی بنایا جائے . یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا مشتبہ کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کے اہداف کے حصول کی ہدایت کی تھی . این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اومی کرون کے ممکنہ خدشات کے تناظر میں ویکسینیشن کے عمل میں اضافہ نا گزیر ہے، اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے . یہ بھی واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرئینٹ اومی کرون دنیا کے درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے . غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے کورونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم صرف 15 سیکنڈ میں منتقل ہو جاتی ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) اومی کرون وائرس کے ممکمہ خدشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب نے ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی . عوام کو اومی کرون سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں، عثمان بزدارکی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو ہدایات .
متعلقہ خبریں