چوہدری نثارنے میاں برادران کا اس وقت ساتھ چھوڑا جب مشکل میں ساتھ ہونا چاہیے تھا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو مشکل میں جب میاں برادران کے ساتھ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ ساتھ چھوڑ گئے، علاقائی چوہدریوں علاقے کی اس طرح خدمت نہیں کی جس طرح یہ کرسکتے تھے، تین سال میں کوئی ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا . نیو نیوز کے مطابق انہوں نے چکری میں کولیاں تا دیدڑ روڈ اور پل کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے 3 بار وزارت عظمٰی پر بیٹھایا لیکن انہیں عوام کی دی ہوئی عزت راس نہ آئی، پی ٹی آئی حکومت عوام کے وہ مسائل حل کرنے جارہی ہے جو 35 سال میں حل نہیں ہوئے .

ملک سے بھاگا ہوا چوروں کا وہ ٹولہ مہنگائی کا ذمہ دار ہے . بچہ بچہ کہتا ہے کہ شریفوں کا سارا ٹبر چور ہے، عمران خان ان چوروں کا ہرصورت احتساب کریں گے . ان لوگوں نے 22 کروڑ عوام کا خون چوسا اور محل کھڑے کرلیے، جو شخص بھی ملک کے ساتھ زیادتی کرے گا وہ دونوں جہانوں میں رسوا ہوگا . انہوں نے چوہدری نثار کا نام لیے بغیر کہا کہ علاقائی چوہدریوں علاقے کی اس طرح خدمت نہیں کی جس طرح کرنی چاہیے تھی، تین سال میں کوئی ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، چوہدری نثارنے میاں برادران کا اس وقت ساتھ چھوڑا جب مشکل میں ساتھ ہونا چاہیے تھا . دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نےمیانوالی میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرپٹ لوگوں کو این آراودے گی نہ ہی ان سے کوئی بات کرے گی، جو قوم بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے، پاکستان میں مختلف نظریات کے حامل تمام لوگوں سے بات کرنے تیار ہیں، پاکستان کبھی کسی غلامی نہیں کرے گا . . .

متعلقہ خبریں