فضائی آلودگی کو مانیٹر کرنے والا سسٹم ناکارہ ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کو مانیٹر کرنے والے 3 ریڈارز کی خرابی کا انکشاف ہوا ہے ، بتایا گیا ہے کہ لاہور کے تین علاقوں جن میں سٹیشن گلبرگ اور واہگہ کے علاقے شامل ہیں میں نصب کئے جانے والے محکمہ موسمیات کے تینوں ریڈار خراب پڑے ہیں اسی طرح ٹائون شپ اور ٹائون ہال میں نصب دو ریڈار جزوی طور پر بحال ہیں . شہر میں محکمہ موسمیات کا فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ کرنے والے سسٹم کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے غیر فعال ریڈارز کو آپریشن کرنے کے لئے پنجاب حکومت سے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز طلب کرلئے ہیں .

جس کی کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے . . .

متعلقہ خبریں