ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا کیوں کہ اس کے کھلاڑی ۔۔۔ بابر اعظم نے اندر کی بات بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) دورہ پاکستان پر موجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم سےمتعلق کپتان بابراعظم نے اہم بتا دی ، کپتان نے کہا کہ مہمان ٹیم کو آسان نہیں لیا جا سکتا کیوں کہ ان کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیل چکے ہیں . ٹی 20 سیریز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ہماری انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہوئی تھی، ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے،  ہوم سیریز میں فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے،  ہماری ٹیم محنت کررہی ہے، اچھی بات یہ ہے کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں .

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جس طرح کھلاڑیوں کی ٹیم مکمل ہے اس طرح تمام کوچز ہونے چاہیے، ثقلین مشتاق کی کوچنگ بہت اچھی ہے، بابر ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اپنے لیے نہیں،  ثقلین مشتاق سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے . کپتان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا بے حد ضروری تھا ، لوگ سوچ رہے تھے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی یا نہیں ،نیوزی لینڈ کو پاکستان میں کھیلنا چاہئے تھا . . .

متعلقہ خبریں