حسن علی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سے الجھ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے ساتھ الجھ پڑے جس پر فرنچائز کے میڈیا منیجرز نے بڑی مشکل سے انہیں خاموش کرایا . پریس کانفرنس کے دوران صحافی انس سعید حسن علی سے سوال کررہے تھےتو سوال پورا ہونے سے پہلے ہی حسن علی نے اگلا سوال لینے کا کہہ دیا .

صحافی نے دو سے تین بار سوال دہرانے کی کوشش کی لیکن حسن علی اگلا سوال کی رٹ لگائے رہے . اس کے بعد فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ انس سعید کے سوال کا جواب نہیں دیں گے . اس پر صحافی نے کہا کہ پہلے سوال پورا سن لیں پھر فیصلہ کریں کہ جواب دینا ہے یا نہیں . اس پر حسن علی نے کہا کہ پہلے آپ ٹوئٹر پر اچھی باتیں لکھیں پھر آپ کے سوال کا جواب دوں گا . اس کے بعد انہوں نے انتہائی غصے میں کہا کہ پی سی بی تو آپ کو روک نہیں سکتا لیکن ہمیں تو حق ہے . حسن علی جس وقت صحافی کے ساتھ الجھ رہے تھے اس دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجرز حسن چیمہ اور ریحان الحق انہیں روکنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے لیکن حسن علی اس وقت تک خاموش نہیں ہوئے جب تک انہوں نے اپنا مافی الضمیر پوری طرح بیان نہیں کرلیا . یاد رہے کہ س سے قبل انس سعید نے حسن علی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر کرتے ہوئے کوویڈ پروٹوکول پر عمل نہیں کررہے تھے . انس نے ٹویٹ کیا تھا کہ حسن نے سفر کے دوران اپنا ماسک ٹھیک سے نہیں پہنا تھا جس کی وجہ سے پیسر کو بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے . حسن نے انس کے بیان کو ہلکا نہیں لیا اور بتایا کہ یہ واقعہ کسی سیریز کے دوران نہیں ہے اور جس ویڈیو کا وہ حوالہ دے رہے ہیں وہ پرانی ہے . اس نے انس سے کہا کہ اس طرح کے الزامات لگانے سے پہلے صحیح تحقیق کر لیں . سکرین شاٹ سکرین شاٹ حسن علی کے اس رویے پر صحافیوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور قومی کرکٹر سے معافی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے . اینکر پرسن اعجاز وسیم باکھری نے آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ ’’مانچسٹر میں پاک بھارت ورلڈ کپ میچ سے قبل حسن صاحب کچھ دیگر پلینگ الیون کے ممبرز کے ساتھ آؤٹنگ پر تھے تو میں نے ویڈیو بنا لی . فاسٹ باؤلر بھائی میرے ساتھ سیدھے ہوگئے،آج انس سعید کے ساتھ بھی وہی رویہ رکھا جو لارڈز میں سرفراز احمد نے میرے ساتھ کیا تھا، اب بس تعریف کی جائے کیا؟‘‘ . . .

متعلقہ خبریں