معیشت / کاروباری دنیا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے روز ڈالر کی اُونچی اڑان ، کتنا مہنگا ہو گیا ؟ جانئے


کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر نے سستا ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے اُونچی اڑان شروع کر دی ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو تو ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تاہم یہ کمی مستقل نہ ہوئی اور ڈالر نے واپس بڑھنا شروع کر دیا ، اب تک ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے اضافہ ہو چکا ہے اور ڈالر 177.96 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان چھایا ہواہے ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 43 ہزار 395 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد بہتری آئی اور انڈٰکس 43 ہزار478 پر پہنچ گیا لیکن یہ سفر یونہی جاری نہیں رہ سکا اور انڈٰکس 178 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 43 ہزار 216 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

متعلقہ خبریں