نومبر کے ماہ میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کے حجم میں واضح کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) نومبر کے ماہ میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کے حجم میں واضح کمی، اکتوبر 2021 کے مقابلے میں نومبر 2021 میں بیرون ممالک سے موصول ہونے والی رقوم 6 فیصد کم رہیں . تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نومبر 2021 میں بیرون ممالک پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی رقوم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں .

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں اکتوبر 2021 کے مقابلے میں 6 فیصد کم ترسیلات زر موصول ہوئی، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد زائد رہا . رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز پاکستان آئے، یوں 5 ماہ میں کل 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے زائد ترسیاات زر موصول ہوئیں . دوسری جانب پاکستانی برآمدات ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں،نومبر میں ملکی بر آمدات 2ارب 90کروڑ30لاکھ ڈالرز کی بلند ترین سطح پر رہیں . اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ملکی بر آمدات میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ،نومبر میں 2.903 ارب ڈالر کی مجموعی برآمدات رہیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالرز کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں . نومبر2021 میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور اب تک پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں . جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں، رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالرز تھا . اس کے علاوہ رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران ریکارڈ ٹیکس بھی اکٹھا کر لیا گیا . ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تا نومبر کے عرصے میں 36.5 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں کی گئیں . ایف بی آر نے ہدف سے 298 ارب کی زائد ٹیکس وصولیاں کیں . ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 1695 ارب کی ٹیکس وصولیاں کی تھیں، جبکہ رواں سال کےپہلے 5 ماہ میں 2016 ارب کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف رکھا تھا . ایف بی آر ناصرف باآسانی اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، بلکہ ہدف سے کھربوں روپے زائد اکٹھے کر لیے گئے . ایف بی آر نے 5 ماہ کے دوران ریکارڈ 2300 ارب روپے سے زائد اکٹھے کیے ہیں، نومبر کے ماہ میں 470 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، جبکہ ہدف 406 ارب روپے کا تھا . . .

متعلقہ خبریں