ٹی ٹوئنٹی کنگ محمد رضوان کی ایک اور بہترین اننگز! اس سال کی گیارہویں ففٹی بنا ڈالی۔۔ سڑائیک ریٹ بھی بہترین

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور کپتان بابر اعظم پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے . پہلی وکٹ گرنے کے بعد فخر زمان بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 10 گیندوں پر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے .

ایک طرف وکٹیں گرتی رہیں تاہم دوسری جانب محمد رضوان نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھا اور وکٹ کے چاروں جانب شاٹس کھیلیں اور بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سال کی گیارہویں ففٹی سکور کی . اس وقت محمد رضوان 159 کے سڑائیک ریٹ سے بیٹنگ کر رہے ہیں اور 70 سے اوپر رنز بنا چکے ہیں ان کے ساتھ حیدر علی بھی موجود ہیں جو کہ 27 رنز بنا چکے ہیں . واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلےمیچ کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا . ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان نکلس پوران کا کہنا تھا کہ پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے ہم کنڈیشنر کا اندازہ کرنا چاہتے ہیں ہماری ٹیم کافی نوجوان کھلاڑی ہیں ،پاکستان کی ٹیم کو کم ٹوٹل تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے . کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوبارہ کھیلتے ہوئے اچھا لگ رہا، پچ کافی اچھی ہے، بڑا سکور بناکر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو انڈر پریشر کرنے کی کوشش کریں گے . پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، آصف علی، افتحار احمد، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں . . .

متعلقہ خبریں