کوئٹہ ویڈیوز اسکینڈل ، ملزم ہدایت خلجی کیخلاف درخواست دینے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، معاملہ مزید سنگین ہو گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ ویڈیو سکینڈل میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے . ملزم ہدایت خلجی کے خلاف درخواست دینے والی خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے .

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے شواہد ملے ہیں . ہدایت خلجی پر زیادتی کے الزامات لگانے والی خاتون کا طبی معائنہ بولان اسپتال میں کیا گیا . خاتون اور ملزم ہدایت خلجی کے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں . جبکہ کوئٹہ میں نازیبا ویڈیو اور لڑکیوں پر تشدد کے معاملے پر مغوی لڑکیاں تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں . مشیرداخلہ ضیالانگو نے کہا کہ مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے افغان حکام سے رابطہ کیا گیا ہے . ضیالانگو نے کہا کہ کوئٹہ میں ویڈیو اسکنڈل معاملے کی چھان بین کے لیے تمام اداروں سے مدد حاصل کی جا رہی ہے . انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی اعلیٰ یا سیاسی شخصیت ملوث نہیں ہے، تاہم تفتیش چل رہی ہے اور اس کیس میں کسی کو معاف نہیں جائے گا . کیس سے متعلق پولیس نے کہا کہ ملزمان ہدایت خلجی اورخلیل کےریمانڈ کا نواں روزہے، ملزمان ہدایت خلجی اورخلیل دونوں بھائی ہیں، ملزمان 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں . پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے صرف والدین کو ملاقات کرنے کی اجازت دی گئی ہے . نازیبا ویڈیو اسکینڈل کی دوسری ایف آئی آر میں نامزد ملزم نذیر عرف شانی تاحال فرار ہے، ملزم نذیرعرف شانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں . پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ویڈیو اسکینڈل کی پہلی ایف آئی آر درج کروانے والی مغوی لڑکیوں کی والدہ بھی تاحال غائب ہے، مغوی بچیوں کی والدہ کا نمبر بند ہے اور گھر کو بھی تالا لگا ہے، لڑکیوں کی والدہ کی موجودگی سے متعلق بھی معلومات لی جا رہی ہیں ، اس ضمن میں پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے . یاد رہے کہ کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کو نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد کوئٹہ میں لڑکیوں پر تشدد کرنے اور برہنہ ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزمان ہدایت خلجی اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا . ولیس نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور ڈیوائسز قبضے میں لے کر اُن میں سے متعدد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کر لی ہیں . پولیس کے مطابق ملزم لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور چیزیں دیتا تھا، پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا . وہ دو لڑکیوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے . میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ہدایت خلجی کو بااثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے . . .

متعلقہ خبریں