ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی وکالت کے شعبے سے وابستہ ہے، جو گھر سے آفس جانے کے لیے نکلی تھی کہ گلی کے کونے پر موجود شخص نے اس پر چھری سے حملہ کر دیا . حملہ آور نے لڑکی کو سڑک پر چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی . مقتولہ ایک سوشل ایکٹوسٹ بھی تھی جس نے ملزم کو گلی میں کچرا پھینکنے سے منع کیا تھا . پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے . پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں مقتولہ کا پڑوسی غضنفر ملوث ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کے بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے . پولیس کے مطابق مقتولہ صبا اپنے ملازم کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہی تھی کہ پڑوسی غضنفر نے اس پر چھریوں سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا . پولیس حکام نے بتایا ہے کہ نوجوان خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، مقتولہ اور ملزم کے اہلِ خانہ میں پہلے بھی کچرا پھینکنے پر جھگڑا ہوتا رہا ہے . ایس ایچ او نے ملز غضنفر سے متعلق بتایا کہ وہ نشے کا عادی او ایک جنونی شخص بھی ہے . پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر مفرور ملزم نے مقتولہ کو گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے مسئلے پر حملہ کرکے قتل کیا . تاہم اس حوالے سے انکوائری کی جا رہی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں . اہل محلہ کے مطابق ماضی میں مقتولہ لڑکی کے بھائی اور مفرور ملزم کے درمیان گلی میں کچرا پھینکنے اور گٹر کی صفائی کے معاملے پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا . ملزم نے مقتولہ کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی تھی،محلے کی خواتین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم غضنفر ایک بدتمیز آدمی ہے اور ہر کسی سے برے لہجے میں بات کرتا ہے او اپنا تعلق بھی مذہبی جماعت سے ظاہر کرتا ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں 20 سال کی لڑکی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا . مقتولہ کی شناخت صباء کے نام سے ہوئی جس کی عمر 20 سال بتائی گئی ہے .
متعلقہ خبریں