قرض ریلیف تین مراحل کے تحت حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا . پہلے مرحلے میں مئی تا دسمبر2020 میں ایک ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز، دوسرے مرحلے میں جنوری سے جون کیلئے قرض ریلیف حاصل کیا،دوسرے مرحلے میں ایک ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز قرض ریلیف کا حاصل ہوا . پاکستان کو تیسرے مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو تیسرے مرحلے میں مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر قرض ادائیگیوں کے مئوخر کرنے پر ریلیف ملنے کا امکان ہے . دوسری جانب 16 جولائی2021ء گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، تعمیرات و ترقی (این سی سی ایچ سی ڈی) کے گذشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کو مکانات اور تعمیرات کے قرضوں میں غیر معمولی نمو سے آگاہ کیا . کمرشل بینکوں نے اب تک اس شعبے کو نظرانداز کر رکھا تھا . مالی سال21 میں مکانات اور تعمیرات کے قرضوں میں111ارب روپے کا اضافہ ہوا یا یہ مالی سال20ئ کے مقابلے میں75فیصد زائد رہے اور اس طرح یہ آخر جون2021ء تک بڑھ کر259ارب روپے تک پہنچ گئے مکانات اور تعمیرات کے قرضوں کی مقدار میں ایک سال کے دوران اتنا اضافہ پاکستانی تاریخ میں غیر معمولی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کو مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر قرض ادائیگیوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے، پاکستان نے پہلے مرحلے میں مئی تا دسمبر2020 میں ایک ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا ریلیف حاصل کیا، جنوری سے جون دوسرے مرحلے کے تحت بھی قرض ریلیف ملا، پاکستان کو کورونا اخراجات کیلئے جی 20 ممالک سے قرض ریلیف ملے گا .
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا اثرات اور انسداد کورونا اخراجات کے لیے پاکستان کو جی 20 ممالک سے مزید قرض ریلیف ملنے کی توقع ہے، پاکستان کو مزید ایک ارب 5 کروڑ ڈالر قرض ادائیگیوں میں مئوخر کیے جانے پر ریلیف ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو جی20 ممالک سے 3 ارب 78 کروڑ10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف کا مکان ہے .
متعلقہ خبریں