واٹس ایپ کی شاندار تبدیلی، صارفین کی بڑی مشکل حل

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈیو میسج کے فیچر میں زبردست تبدیلی کر دی ہے . سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کی جانب سے اپنے نئے فیچر سے متعلق صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب اپنی سہولت کیلئے اپنے آڈیو پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن سکتے ہیں .

واٹس ایپ نے فیچر سے متعلق اپنے صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے 27 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "غلطیاں نہیں، بلکہ ریہرسل ، اب آپ اپنے پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن کر تسلی کر سکتے ہیں” دریں اثنا، واٹس ایپ نے دو روز قبل یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے میں ایک اور فیچر متعارف کروائے گا جس کے ذریعے ایک مقررہ وقت کے بعد بھیجے گئے میسج خود بخود ختم ہو جائیں گے، تاہم صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ کس پیغام کو ختم کرنا ہے اور وقت کا تعین بھی صارف خود کرے گا جس کے بعد میسج صارف کی چیٹ سے غائب ہو جائے گا . . .

متعلقہ خبریں