چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس . مؤثر پیروی کے ذریعے گزشتہ 4 سال میں احتساب عدالتوں نے 1194 ملزموں کو سزائیں سنائی گئیں .

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا . میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے بتایا کہ مؤثر پیروی کے ذریعے گزشتہ 4 سال میں احتساب عدالتوں نے 1194 ملزموں کو سزائیں سنائی ہیں . انہوں نے کہا کہ اپنی حالیہ کارروائیوں میں نیب ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا . اپنی گفتگو میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اس وقت 93 میگا کرپشن کیسز ایسے ہیں جو متعلقہ احتساب کیسز میں زیرسماعت ہیں . جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے مطابق نیب کی جانب سے 179 میگا کرپشن کیسزمیں سے 66 کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے . بدعنوانی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام مسائل کی جڑ ہے . انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے نہ صرف سماجی و معاشی ترقی متاثر ہوتی ہے بلکہ دنیا بھر کے ممالک بھی متاثرہوتے ہیں . جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے مانیٹرنگ اورمعیاری مقداری نظام وضع کیا ہے . اجلاس سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ نیب نے تمام علاقائی بیوروز میں وٹنس ہینڈلنگ سیلز بھی قائم کیے ہیں . چیئرمین نیب نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے مؤثر پیروی کے ذریعے گزشتہ 4 سال میں احتساب عدالتوں نے 1194 ملزموں کو سزائیں سنائی ہیں جبکہ جبکہ 179 میگا کرپشن کیسز میں سے 66 کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں