وزیراعظم کی عوامی رائے کیلئے شوگر ریفارمز کی رپورٹ پبلک کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے 3 ہفتے میں شوگر ریفارمز سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کی ہدایت کردی . وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ شوگر ریفارمز کی سفارشات ریگولیشز کو ختم کرنے اور ڈاکومینٹیشن اور شوگر سیکٹر میں مسابقتی عمل لانے پر مبنی ہیں، سفارشات کی تین ہفتے میں عوام سے رائے لی جائے گی .

انہوں ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میری زیر صدارت شوگر ریفارم کمیٹی نے اپنی سفارشات کابینہ کو پیش کردی ہیں . وزیراعظم عمران خان نے شوگر ریفارم سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے اور 3 ہفتوں تک عوام کی رائے لینے کے احکامات دیے ہیں . حماد اظہر نے کہا کہ سفارشات ریگولیشز کو ختم کرنے اور ڈاکومینٹیشن اور شوگر سیکٹر میں مسابقتی عمل لانے پر مبنی ہیں . دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درآمدی گیس صارفین کو دینا شروع کردیں تو کمپنیاں دیوالیہ ہوجائیں گی، سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں، مقامی اور درآمدی گیس کی اوسط قیمت کیلئے قانون سازی کریں گے . انہوں نے کہا کہ 1950کے بعد سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت نہیں ہوا، 15سال سے گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے . انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ایل این جی خریدنے یا نہ خریدنے کا بیانیہ بن گیا ہے، سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں، درآمدی گیس صارفین کو دینا شروع کردیں تو کمپنیاں دیوالیہ ہوجائیں گی، ماضی میں اس مسئلے کو درست طریقے سے بیان نہیں کیا گیا . حماد اظہر نے کہا کہ گیس کے مسئلے پر قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، مقامی اور درآمدی گیس کی اوسط قیمت کیلئے قانون سازی کرنا چاہتے ہیں . انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے نئے ٹرمینلز لگانے جا رہے ہیں، ٹرمینلز گیس پائپ لائنز سے صارفین کو گیس فراہم کرسکیں گے . . .

متعلقہ خبریں