چینی کے کاروبار میں ناجائز قیمت بڑھانے کے لیے بڑے کارٹلائزیشن کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے حکم پر شوگر ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کو پبلک کردیا گیا جس میں چینی کے کاروبار میں ناجائز قیمت بڑھانے کے لیے بڑے کارٹلائزیشن کا انکشاف ہوا . ذرائع کے مطابق شوگر سیکٹر اصلاحات کمیٹی نے سفارشات پر مبنی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کی .

رپورٹ میں چینی کے کاروبار میں ناجائز قیمت بڑھانے کے لیے بڑے کارٹلائزیشن کا انکشاف کیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیش کی گئی رپورٹ میں چینی مہنگا ہونے کی بات کی گئی مگر ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا . رپورٹ میں چینی کارٹلائزیشن کے گٹھ جوڑ کے خلاف کارروائی کی حکومت کو مسابقتی کمیشن کو طاقتور بنانے کی سفارش کی گئی . رپورٹ میں حکومت کو فصلیں کاشت کرنے کی زوننگ ختم کرنے کی سفارش کی گئی اور کہا کہ گنے اور چینی کے صحیح اعداد و شمار اکٹھے کیے جائیں . ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیش کی گئی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ حکومتی ادارے شوگر ملوں سے متعلق تمام قوانین میں اصلاحات لائے . رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حکومت میڈیا کے ذریعے لوگوں کو چینی کم استعمال کرنے کی آگاہی دے . وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اس حوالے سے کہا کہ وزیراعظم نے شوگر ریفارمز کمیٹی کی رپورٹ پبلک کرنے کے احکامات دیے ہیں . انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 3 ہفتوں تک عوام کی رائے لینے کے احکامات دیے ہیں، سفارشات ریگولیشز ختم کرنے، ڈاکومینٹیشن اور مسابقتی عمل لانے پر مبنی ہیں . . .

متعلقہ خبریں