تیسرا ٹی 20 ہوگا یا نہیں ؟ فیصلہ کچھ دیرمیں متوقع

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ کچھ دیر میں ہوجائےگا . نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ویسٹ انڈیز کیمپ سے مزید 5 کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج ہونیوالا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ سے مشروط کردیا گیا ہے .

کراچی میں ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، جس کی رپورٹ ایک بجے تک موصول ہوں گی، اگر مزید مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تو آج کا میچ ملتوی ہونے کے ساتھ ساتھ ون ڈے سیریز کا انعقاد بھی خطرے میں پڑجائے گا . واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے21 میں سے 6 کھلاڑی کرونا کا شکارہیں جب کہ ایک کھلاڑی انجری سے دوچار ہے . اس سے قبل ویسٹ انڈیز بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کےمزید تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شائےہوپ، عقیل حسین اور جسٹن گریوز کرونا کا شکار ہوئے ہیں، تینوں کھلاڑی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں . ویسٹ انڈیز بورڈ نے مزید بتایا کہ بولنگ کوچ راڈی ایسٹ وک اور ٹیم ڈاکٹربھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں . ویسٹ انڈیزبورڈ کے مطابق غیر معمولی صورت حال کے باعث پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کے آفیشلز کی درمیان آج اہم ترین میٹنگ ہوگی،جس میں دورےکو جاری رکھنےسے متعلق فیصلہ ہوگا . . .

متعلقہ خبریں