بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں،کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملک بھر کی طرح بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیاکوئٹہ میں منفی8 قلات میں منفی 9جبکہ زیارت میں منفی 10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ میں سردہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی سائبیریا سے ٹھنڈا اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے مجبوراً لکڑیاں اور کوئلہ خرید کر بطور ایندھن استعمال کررہے ہیں
دوسری جانب سے سوئی سدرن گیس کی جانب سے اضافی بلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے شدید سردی کے سبب سرے شام لوگ گھروں میں محصور ہوگئے گرم ملبوثات کی خریداری میں اضافہ جبکہ سندھ اور پنجاب سے آنے والے سیاح خشک میوہ خریدنے میں مصروف نظرآئیں سردی کا یہ سلسلہ 31دسمبر تک جاری رہنے کی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے۔