پاکستان

نواز شریف اشتہاری ہیں، انہیں پاسپورٹ نہیں مل سکتا: شہزاد اکبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف اشتہاری ہیں، انہیں پاسپورٹ نہیں مل سکتا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اسحاق ڈار نے سیاسی پناہ کا کیس فائل کیا ہے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف علاج کی غرض سے گئے مگر انہوں نے علاج نہیں کرایا، انہیں کورونا کی وجہ سے ویزے میں ایک توسیع ملی۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مزید توسیع نہ مزید ملنے پر اپیل دائر کر رکھی ہے، اگر توسیع نہ ملی تو انہیں برطانیہ چھوڑنا پڑے گا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر نے کہا کہ برطانیہ میں مجرم کو وزٹ ویزے کی اجازت نہیں ملتی، شواہد ہیں کہ ان اکاؤنٹس میں کک بیکس اور کمیشن بھی وصول کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معاشی تنگی کے باوجود انویسٹمنٹ کرنے کو تیار ہے، کوشش کریں گے کہ اس کیس میں یومیہ بنیاد پر یا ہفتے میں دو تین دن ٹرائل ہو۔شہزاد اکبر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف ہم نے جنگ کرنی ہے، ہماری اخلاقی اقدار کمزور ہو چکی ہیں، ہمیں کرپشن کو برا ماننا ہے، ملک میں 70 سال سے کرپشن کا ناسور پھیلا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں