چودھری شجاعت کے انتقال کی سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر چلائی گئی، چودھری پرویزالٰہی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کو بےبنیاد جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین 15 روز پہلے ہسپتال سے گھر آچکے ہیں،وہ گھر پر خیریت سے ہیں . انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چودھری شجاعت حسین گھر پر خیریت سے ہیں، چودھری شجاعت حسین 15 روز پہلے ہسپتال سے گھر آچکے ہیں .

انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ چودھری شجاعت حسین کے انتقال کی جھوٹی خبرسوشل میڈیا پر چلائی گئی . اسی طرح سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے نے کہا کہ چودھری شجاعت روبصحت ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد ہے . واضح رہے سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین پچھلے دنوں سے علیل ہیں، جس کے باعث وہ ہسپتال میں بھی داخل رہے . گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو فون کرکے مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، آرمی چیف نے چودھری شجاعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی . اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی فون کرکے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک کو ٹیلی فون کرکے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی . اسی طرح مریم نواز نے بھی چودھری سالک سے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی . پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ہسپتال میں جا کر مسلم لیگ (ق ) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی . اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی بھی موجود تھے . . .

متعلقہ خبریں