جاوید میانداد نے ڈراپ ان پچز کی مخالفت کردی،کراچی کو نظرانداز کرنے کا شکوہ

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں سیریز کرانا خطرناک ہوتا ہے . مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 64 سالہ جاوید میانداد نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مشکلات تو آتی ہیں، مجھ سے پی سی بی نے کوچنگ کے لیے کوٸی رابطہ نہیں کیا، میں خود پی سی بی سے کبھی رابطہ نہیں کروں گا، ہم نے بھی پی سی بی میں کام کیا ہے، کرکٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ کو کچھ معلوم نہیں، اسے اپنا نظام درست کرنے کی ضرورت ہے .

جاوید میانداد نے کہا کہ سرپرست کوٸی بھی ہو، پی سی بی انتظامیہ میں کھلاڑیوں کو لانا چاہیے، پاکستان میں ڈراپ ان پچ کی ضرورت نہیں، ہم بھی ان پچز پر کھیل کر ورلڈ کلاس کھلاڑی بنے، پاکستان میں ہر قسم کی پچ بنتی ہے، پنجاب میں کرکٹ ہو رہی ہے اور کراچی کو کوٸی نہیں پوچھ رہا . انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے پہلے رابطہ تھا اب رابطہ نہیں، جو بھی حکومت میں آتا ہے، بڑی بڑی باتیں کرتا ہے، حکومت کو کھیلوں پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے، نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے، بابراعظم اور محمد رضوان کو پیغام ہے پرفارمنس کو بھول کر اگلے دن پر توجہ دیں . . .

متعلقہ خبریں