اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی . اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی بھی موجود تھے . پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے پارلیمانی معاملات میں ہمیشہ جمیعت کو سپورٹ کیا ہے اور صوبہ خیبرپختونخوا کی عوام نے پیغام دے دیا ہے کہ یہ جعلی حکومت تھی اور ہے . ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں کارکنان کی سطح پر تیاریاں شروع ہیں اور ہمارے صوبے میں بلدیاتی انتخابات آ گئے تھے جب کہ دیگر پارٹیاں بھی کچھ مصروف تھیں لیکن ابھی ہمارے پاس دو ماہ ہیں جبکہ پنجاب میں شہباز شریف 23 مارچ کے پلان پر مشاورت مکمل کریں گے . امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں جبکہ ہمیں نظام چلانا آتا ہے اور پاکستان کو بہتر طریقے سے چلائیں گے . کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں لیکن جے یو آئی کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی . پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے طالبان سے صلح کر لی ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی . جے یو آئی (ف) پہلے بھی صوبہ خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت تھی اور آج بھی ہے .
متعلقہ خبریں