مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیکس پر وفاقی وزیر فواد چودھری کا رد عمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیکس پر وفاقی وزیر فواد چودھری کا رد عمل . مریم نواز کی پے در پے آنے والی آڈیوز نے پاکستان کے میڈیا اسٹرکچر کی خامیاں سب کے سامنے آشکار کر دیں، میڈیا کی آزادی مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے .

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیکس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پے در پے آنے والی آڈیوز نے پاکستان کے میڈیا اسٹرکچر کی خامیاں سب کے سامنے آشکار کر دی ہیں . انہوں نے کہا کہ اگر ایسا میڈیا آزاد میڈیا ہے تو پھر غلام میڈیا کیا ہو گا؟ فواد چودھری نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ میڈیا کی آزادی مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے . واضح رہے کہ رہنما ن لیگ مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کو اپنی میڈیا مینجمنٹ پر فخر کرتے سنا جا سکتا ہے . وائرل آڈیو کلپ میں مریم نواز دو نجی نیوز چینلز کے نام لیتے ہوئے اپنی میڈیا مینجمنٹ کا بتا رہی ہیں . یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ مریم نواز کی ایک اور آڈیو منظر عام پر آنے والی ہے . اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دوست نے انہیں مریم نواز کی ایک نئی آڈیو سنائی ہے جس کے منظرعام پر آنے کے بعد ماحول میں مکمل طور پر تھرتھلی مچ جائے گی . مریم نواز کی نئی آڈیو کے منظر عام پر آنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کو جس دوست نے وہ آڈیو سنائی ہے وہ انہی کی امانت ہے، میں تو وہ آڈیو سن چکا ہوں تاہم اس آڈیو کو منظر عام پر کب لانا ہے اس کا فیصلہ وہی شخص کرے گا جس کی وہ ملکیت ہے . اپنی گفتگو کے اختتام پر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نئی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مریم نواز کو ماننا پڑے گا یہ آڈیو انہی کی ہے، اور ان کی شرمندگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا . یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس کا انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ یہ انہی کی ہے . اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آڈیو اور ویڈیو لیک ہونا ملک کی بدقسمتی ہے . انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر مریم نواز کی آڈیو میں کوئی غیر قانونی بات ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں . . .

متعلقہ خبریں