وزیراعظم کو کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی رپورٹ وزیراعظم کو دینے کی تردید کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابت میں شکست کی تحقیقات اور ناکامی کی ذمہ داروں کے تعین پر مبنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور ٹکٹوں کے حوالے سے اب تک کوئی انکوائری نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ہے البتہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور پارٹی کارگردگی کا ضرور جائزہ لیا جائے گا .

یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار کر لی گئی ہے . جس کی بنیاد پر ارکان قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے . وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت ہر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکسست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں انشکاف ہوا کہ پی ٹی آئی کی شکت کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑے اندرونی اختلافات تھے . بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا . وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے سے پہلے قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری ہے . ذرائع کے مطابق مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور 4 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا . وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں مشاورتی اجلاس آج ہونے کا امکان ہے جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے . وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا ، اسپیکر قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے بعض وزراء کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا گیا . . .

متعلقہ خبریں