ن لیگ جیلوں کا حساب نہیں مانگتی، عوام کا احساس کریں۔ حمزہ شہباز

لاہور (قدرت روزنامہ) ن لیگ جیلوں کا حساب نہیں مانگتی، عوام کا احساس کریں . نیا پاکستان بنانے والوں نے 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، آج لوگوں کے پاس بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں .

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکمرانوں سے جیلوں کا حساب نہیں مانگتی، لیکن انہیں عوام کا احساس ہونا چاہیے . میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام بانی پاکستانی اور نواز شریف کے یوم ولادت کی مناسبت سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات میں ہے . انہوں نے کہا کہ 200 ارب ڈالرلانے کا وعدہ کیا گیا تھا، یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہوسکا . اپنی گفتگو میں رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکمرانوں سے جیلوں کا حساب نہیں مانگتی، لیکن ان کو عوام کا احساس ہونا چاہیے . انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام سے 1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج صورت حال یہ ہے کہ لوگوں کے پاس بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں . حمزہ شہباز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان کے یوم ولادت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کرسمس کے تہوار پر پوری قوم مسیحیوں بہن بھائیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہے . انہوں نے کہا کہ آج جتنے بھی شرکاء ہیں میں سب سے پوچھتا ہوں کہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے جو پچیس دسمبر آج آیا ہے قیام پاکستان کے بعد آج تک کبھی کسی نے ایسا دور دیکھا ہے جو آج ہے . آج لوگوں کے گھروں میں بھوک ہے،فاقے ہیں ، نیا پاکستان بنانے والوں نے کہا تھاکہ ہم ایک کروڑ نوکریاں دیں گے ،ایک کروڑ نوکریاں دور کی بات ہیں لاکھوں لوگ بیروزگار ہو کر گھروں میں بیٹھ گئے ہیں،پچاس لاکھ دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن آج لوگ اپنے گھر بیچ کر اپنے مستقبل پر خرچ کر رہے ہیں،بجلی اور گیس کے بل گھروں میں قہر ڈھاتے ہیں،کیا یہ قائد کا پاکستان ہے ، اس پاکستان جس کو خدا کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت بنایا گیا ،اس کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو ،ڈاکٹر عبد القدیر خان کے سر ہے او راللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو یہ موقع دیا کہ انہوں نے ملک کا دفاع نا قابل تسخیر بنایا . عمران نیازی نے تو وعدہ کیا تھا کہ جب اس کی حکومت بنے گی تو 200ارب ڈالر پاکستان آئیں گے لیکن وہ تو کہیں نظر نہیں آئے ،لیکن اس وقت نواز شریف کو یہ پیشکش کی گئی تھی کہ آپ ایٹمی دھماکے نہ کریں آپ کو اربوں ڈالر دیں گے لیکن نواز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف اس قوم کا بیٹا ہے اگربھارت نے پانچ دھماکے کر کے ہمیںللکارا ہے تو پاکستان چھ دھماکے کر کے اس کا جواب دے گا،آج یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جس شخص نے ہمیں پاکستان جیسا تحفہ دیا کیا ہم نے اس کے فرمودات پر عمل کیا . انہوں نے کہا کہ آج اخلاق کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں ،ایک دوسرے کو گالیوں سے نوازا جااتا تھا . میثاق جمہوریت کے بعد ہم نے سیاسی پختگی دکھائی دی تھی ، ایک دوسرے کو سیاسی حریف ہونے کے باوجود عزت سے پکارا جاتا تھا لیکن پچھلے ساڑھے تین سالوں میں یہاںاخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے . مسلم لیگ (ن) کی قیادت سمیت ایسا کونسا رہنما ہے جسے جیل میں نہ ڈالا گیا ہو لیکن آج کے دن میرے دل میں عمران نیازی کے لئے کوئی نفرت نہیں ہے لیکن غصہ ضرور ہے کیونکہ عمران نیازی نے قوم کو جو جھوٹے سبز باغ دکھائے تھے وہ سب ایک ایک کر کے چکنا چور ہوئے ،یہاں نیا پاکستان کیا بننا تھا تم نے تو پرانے پاکستان کو بھی برباد کر دیا اور قوم اس کی گواہ ہے . تم نے اپنے نئے پاکستان کے نعرے تلے پاکستانی قوم کے خوابوں کو دفن کر دیا ہے،قوم پوچھتی ہے کہ کہاں ہے سستی روٹی ، کہاں ہے سستی چینی ، کہاں ہے ایک پاکستان، ، ہم تم سے جیلوں میں ڈالنے کا حساب نہیں مانگتے لیکن تم نے جو پاکستانی قوم کے خواب چکنا چور کئے،پاکستانی قوم کے بچوں کو بھوک میں مبتلا کیا،لوگ بجلی اور گیس کے بلوں کی وجہ سے پریشان تمہیں ان کے دکھوں کا جواب ضرور دینا پڑے گا ،قوم تم سے حساب لے گی . انہوں نے کہا کہ تم کہتے ہوں کہ مہنگائی نہیں ہے ،بنی گالہ سے نیچے اترو، انا ء کے پہاڑ سے نیچے آئو عوام تمہارا محاسبہ کرنے کے لئے تیار ہیں، اس قوم کے دکھوں کو محسوس کر کے دیکھو تمہیں پتہ چلے گا کہ اس ملک کے بائیس کروڑعوام کے دکھ کس انتہا کو پہنچ چکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں