سندھ حکومت نے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال کمی کا حماد اظہر کا بیان مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے گیس کے قدرتی ذخائر میں ہر سال کمی کا حماد اظہر کا بیان مسترد کر دیا . وزیرِ ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ کمی وسائل میں نہیں، عمران حکومت کی اہلیت میں ہے، سندھ بلوچستان میں گیس کے قدرتی ذخائر میں کوئی کمی نہیں ہو رہی .

انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ اور بلوچستان میں گیس کے قدرتی ذخائر میں کمی کا جھوٹ بول رہا ہے، گیس کے قدرتی ذخائر میں جو کمی آپ کی حکومت میں ہو رہی ہے وہ پہلے کیوں نہیں تھی ،اسماعیل راہو نے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو بغیر لوڈشیڈنگ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سندھ کے عوام اوپلوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں . خیال رہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی میں گیس کے بحران کا احساس ہے . حماد اظہر نے بحران کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کا ذمے دار سندھ ہائی کورٹ کے حکمِ امتناع کو ٹھہرایا تھا . . .

متعلقہ خبریں