پاکستان کی پڑوسی ممالک کو برآمدات میں 30 فیصد سے زائد اضافہ

پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں مختلف ممالک کو 12 ارب 33 کروڑ ڈالرز مالیت کی اشیا برآمد کیں اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان کی پڑوسی ممالک کو برآمدات میں 30 فیصد سے زائد اضافہ . اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کو 12 ارب 33 کروڑ ڈالرز مالیت کی اشیا برآمد کیں .

جولائی تا نومبر 2021 کے دوران پاکستان کی خطے کے 7 اہم ممالک افغانستان، چین، بنگلا دیش، سری لنکا، بھارت، نیپال اور مالدیپ کو برآمدات کا حجم ایک ارب 68 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز سے زائد رہا . پاکستان کی کل برآمدات میں خطے کے 7 ممالک کو بھیجی گئی اشیا کا حجم صرف 13 فیصد سے کچھ زیادہ ہے ،پاکستان کی اپنے پڑوسی ممالک میں سب سے زیادہ برآمدات چین کو ہوئی ہیں . رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران پاکستان کی چین برآمادات کا حجم ایک ارب ایک کروڑ سے زائد رہا جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں 61 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد تھا . دوسری جانب پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران 21 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیا بنگلا دیش کو برآمد کی تھی . جب کہ رواں سال اسی دورانیے میں برآمدات کا حجم بڑھ کر 31 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہا . اس طرح رواں برس پاکستان کو چین کو برآمدات کے حجم میں 35 فیصد جب کہ بنگلا دیش کو برآمدات میں 44 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں