وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سڑک پر گاڑی روک کر بچوں میں عیدی تقسیم کی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سڑک پر گاڑی روک کر بچوں میں عیدی تقسیم کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلع بشور کے دورے کے موقع پر ایک مقام پر گاڑی سڑک پر روک کر بچوں میں عید ی تقسیم کی اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی اکثر بچوں سے خصوصی شفقت کا اظہا کر تے ہوئے دیکھائی دیتے رہیں۔
