شہباز گل کو فنکاروں کی نواز شریف سے ملاقات کی تصویر پر طنزیہ ٹوئٹ مہنگا پڑگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ’فنکاروں کو نیچا دکھانے سے پہلے اپنا عہدہ دیکھ لیں، آپ حکومتی عہدیدار ہیں‘،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کو فنکاروں کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تصویر پر طنزیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کو فنکاروں کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تصویر پر طنزیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا .

طنزیہ ٹوئٹ کے جواب میں ایک ویڈیو بیان میں کامیڈین اور اداکار طاہر انجم نے شہباز گل کو مخاطب کرکےکہا کہ فنکاروں کو نیچا دکھانے سے پہلے اپنا عہدہ دیکھ لیں، آپ حکومتی عہدیدار ہیں . طاہر انجم کا کہنا تھا کہ یہی سب سے بڑی تبدیلی ہےکہ نواز شریف ملک کے فنکاروں اور عام عوام سے مل رہے ہیں جب کہ عمران خان اشرافیہ اور سرمایہ داروں سے مل رہے ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن میں شکست پر عمران خان آپ کی پارٹی کے عہدیداروں کی سرزنش بھی کررہے ہیں . واضح رہے کہ اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے طنزیہ وار کرتے ہوئے لکھا "لندن میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں، حکومت کی تبدیلی کا پلان طے ہوگیا" . معاون خصوصی کی اس ٹوئٹ جہاں تحریک انصاف کے کئی کارکنوں کو طنز و مزاح کا موقع مل گیا، تو وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین نے شہباز گل کی اس ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی کو فنکاروں کو تضحیک کا نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیئے . شہبازگل نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ غیرضروری اعلان:برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع رجیکٹ ہو چکی ہے-اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتہ ہے ویزہ رجیکٹ کر کے بے دخل کیا جائے گا . اس لئے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے- بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے . جبکہ اس سے قبل انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی حکومت چاہتی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور اپنی قید پوری کریں . لیکن نوازشریف زندگی میں کبھی واپس نہیں آئیں گے ، نوازشریف کو اگر برطانیہ نہیں نکالے گا تو وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے کیونکہ نوازشریف علاج کے بہانے ملک سے فرار ہوئے ہیں . انہوں نے کہا کہ عمران خان گردن کٹوا دیں گے این آراو نہیں دیں گے، نوازشریف واپس آکر سزا پوری کریں، پاسپورٹ تجدید نہیں کریں گے . . .

متعلقہ خبریں