پاکستان

ملکہ کوہسار مری میں برف باری جاری تو دوسری طرف جانے والے مسافروں کیلئے ہدایات نامہ جاری

مری (قدرت روزنامہ)ملکہ کوہسار مری میں برف باری جاری تو دوسری طرف جانے والے مسافروں کیلئے ہدایات نامہ جاری ،اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی جانب جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ برفباری کے بعد مری جانے والے ‏سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے، مری میں 4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے اس وقت ‏مری میں 50,000 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اہلکارسیاحوں کی مدد کیلئے فیلڈ میں ‏موجود ہیں سیاحوں سے گزارش ہے پہلےموسم ، ٹریفک معلومات کنٹرول روم سےحاصل کریں۔ان کا کہنا ہے کہ مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے برفباری سے باڑیاں کی ‏طرف سے نتھیاگلی جانے والی ٹریفک بندہے سیاحوں سے گزارش ہے کہ گاڑی کے ٹائروں میں ہوا ‏کم رکھیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اپیل کی ہے کہ سڑک کے درمیان میں گاڑی روک کرسیلفی، تصویریں کھینچنے ‏سے اجتناب کریں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار شہری بنیے۔دوسری طرف 25 دسمبر کے دن وزیراعظم عمران خان نے نایاب نسل کے برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر بھی کی تھی ،کہا جا تا ہے کہ گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پر نایاب نسل کا برفانی چیتا دیکھا گیا۔


وزیراعظم عمران خان نے اس نایاب نسل کے برفانی چیتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شییر کردی۔ویڈیو میں چنگاڑتا دھاڑتا برفانی چیتا دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں