گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ،شدت5.3ریکارڈ

(قدرت روزنامہ)گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی . لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا .

گلگت بلتستان کے ضلع استور، جگلوٹ . چلاس سمیت مختلف علاقوں میں زلزنے کے جھٹکوں نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا . زلزلے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا . زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی . زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر اور مرکز جگلوٹ کے قریب تھا . زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے استور کا دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا . جگلوٹ اسکردو روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی . مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے . زلزلے کے بعد رات بھر آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا . شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے سخت سردی کے باوجود رات کھلے آسمان تلے گزاری . . .

متعلقہ خبریں