پاکستان

امریکا جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔بغیر انٹرویو ویزہ حاصل کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ویزے کے اجراء میں آسانی پیدا کرنے کے لیے 2022 میں کچھ ورک ویزوں پر ذاتی انٹرویو کی شرط کو عارضی طور پر ختم کیا جارہا ہے جبکہ قونصلرز 31 دسمبر کے بعد بغیر انٹرویوز ویزے ‏جاری کرسکیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ان ویزوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے جس کیلئے انٹرویوز کی ضرورت نہیں ہوگی۔انٹرا کمپنی ٹرانسفر ‏L-visas‏ غیرمعمولی قابلیت ‏O-visas‏، کھلاڑیوں، ثقافتی سرگرمیوں اور فنکاروں کیلئے ‏P-visas‏ پروفیشنل افراد ‏H-1B‎‏ اور ‏اسپیشل ایجوکیشن ویزیٹر ‏H-3‎‏ کیلئےانٹرویو کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ کلچرل ایکسچینج پروگرامQ-visas‏ اور زرعی کارکنوں کیلئے H-2‎‏ ویزےمیں ‏انٹرویوز کی شرائط ختم کی گئی ہے۔
اسی طرح طلبہ کیلئے ‏M،F-visas‏ کیلئےانٹرویوز نہیں ہوں گے طلبہ ایکسچینج ویزیٹرJ-visa‏ کیلئے بھی ‏انٹرویوکی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔
امریکی محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ذاتی طور پر انٹرویو لینا امریکی قونصل خانوں کیلئے رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کے اعداد و شمار کے کیٹو انسٹی ٹیوٹ کے تجزیے کے مطابق تقریباً 60 فیصد قونصل خانے ابھی بھی جزوی طور پر بند ہیں تاہم تمام فیصلےہوم لینڈ سیکیورٹی کی رضا مندی سے کیے ‏گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں