سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ
سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ماسک پہننے کے علاوہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئیسعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کی وجہ سے کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق کل 30 دسمبر صبح سات بجے سے ہوگا ماسک نا پہننے والوں کو جرمانہ کی سزا ہو گی ،سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا کی نئی قسم کی تازہ ترین صورتحال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے اس فیصلے کا مقصد سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی ہے
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مام کھلے مقامات اور بند جگہوں کے علاوہ تمام سرگرمیوں اور سوشل تقریبات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کی جائے گی ،وزارت نے تمام شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو نافذ العمل ایس او پیز کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں چھ ماہ کے بعد پھرکرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور منگل کو حکام نے 1846 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔ یواے ای کی وزارتِ صحت نے کرونا وائرس کا شکار 632 مریضوں کی صحت یابی اور ایک مریض کی وفات کی بھی اطلاع دی ہے۔اب تک یو اے ای میں کرونا کے 754,911 کے کیس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں اور اس مہلک وائرس سے 2160 اموات ہوئی ہیں