(قدرت روزنامہ)علامہ طاہر اشرفی کتنی تنخواہ لے رہے؟ خود ہی بتا دیا
وزیراعظم عمران خان کے مشیر ،پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عراق میں پاکستانی مصنوعات کی مارچ میں نمائش ہورہی ہے
علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام عرب ممالک کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہورہے ہیں ،سعودی عر ب کے ساتھ سرد مہری کی فضا ختم کرنے میں کردارادا کیا گیا، اعزازی طور پر کام کررہاہوں ،اپنے کام کی تنخوا ہ نہیں لیتا کچھ واقعات ایسے ہوئے جس پر افسوس ہے اور نہیں ہونے چاہیے تھے او آئی سی ہنگامی اجلاس پاکستان کی بڑی کامیابی ہے 2021 میں مدارس کے بورڈز بن گئے جو مثبت کام ہے
علامہ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام میں ڈنڈے کے زور پر نماز پڑھانے سے منع کیا گیا ہے قیام پاکستان کے فیصلہ کن ووٹ اقلیتوں کے تھے آج بھارت میں اقلیتوں کو ذبح کیا جا رہا ہے بھارت میں مساجد و چرچ جلائے جا رہے ہیں سب چپ ہیں کبھی کوئی مولوی بھوک سے نہیں مرا سب ہڑتال کرتے ہیں مولوی نہیں کرتاماضی میں دینی جماعتوں نے نوازشریف سے اتحاد کیا ہماری جماعت نے تحریک انصاف سے الحاق کیا
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا،ملک بھرمیں امن و امان کے لیے کمیٹیاں قائم کی ہیں یونین کونسل سطح پر کمیٹیاں قائم کی ہیں ،دشمن چاہتا ہےملک میں انتشار پیدا ہو، مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں
. .